امریکہ کیلئے ہوائی ٹکٹ کی بکنگ میں اچانک اضافہ

   

نئی دہلی،20 ستمبر (یو این آئی) امریکہ کی جانب سے ایچ-1بی ویزا کی فیس میں اچانک کئی گنا اضافہ کرنے کے بعد ہندوستان سے امریکہ کے لیے فوری سفر کے لیے ٹکٹ کی بکنگ ہفتہ کو اچانک بڑھ گئی، جس کی وجہ سے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔آن لائن ٹور اینڈ ٹریول کمپنی میک مائی ٹرپ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا، “آج صبح امریکہ کے لیے آخری لمحات میں کی جانے والی بکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ لمبے فاصلے کے راستوں پر اسی دن یا اگلے دن کے سفر کے لیے اس طرح کی بکنگ میں اضافہ ہونا غیر معمولی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے فیس بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کرنے کے بعد، ایمیزون اور مائیکروسافٹ سمیت کچھ کمپنیوں نے اپنے ایسے H-1B ویزا حامل ملازمین سے فوری طور پر ملک واپس آنے کو کہا ہے ، جو اس وقت کسی دوسرے ملک میں ہیں۔ اس وجہ سے ٹکٹ کی بکنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔