امریکہ :کیپٹل ہل حملے سے قبل بم نصب کرنیوالے کی نئی ویڈیو جاری

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن :ایف بی آئی نے واشنگٹن میں پرتشدد ہنگاموں سے پہلے دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے مبینہ تخریب کار کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔5جنوری کو کیپٹل ہل پر مظاہرین کے حملوں سے پہلے ری پبلکن اور ڈیموکریٹس، دونوں سیاسی جماعتوں کے ہیڈکوارٹرس کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیے گئے تھے۔ایف بی آئی نے پہلے بھی اس تخریب کار کی تصاویر جاری کی تھیں اور اس سے متعلق معلومات دینے والے کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔