امریکہ کی افغانستان سے جلد فوجی انخلا کی ہدایت

   

واشنگٹن ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی افواج نے شیڈول سے قبل افغانستان سے انخلا پر غور شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی محکمہ دفاع کو ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ فوجیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرے۔نیوز رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے حکام نے چہارشنبہ کو بتایا ہے کہ طالبان سے ہونے والے معاہدے میں طے کردہ وقت سے قبل افغانستان سے فوج کے انخلا پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے سینئر افسر کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر کمانڈرز فوجیوں کے انخلا کا عمل تیز کر رہے ہیں۔