واشنگٹن17 ومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران کے حکام کی طرف سے انٹرنیٹ بند کئے جانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے ۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن آ رٹگز نے یہ اطلاع دی۔مسٹرآ رٹگز نے ٹویٹ کر کے کہا کہ امریکہ کافی عرصے سے پریشانیوں میں مبتلا ایرانیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، مظاہرین انتظامیہ کی طرف سے بدعنوان حکومت اور ناانصافی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکہ ۔ جنوبی کوریا مشترکہ
فوجی مشقیں ملتوی
بنکاک /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور جنوبی کوریا کے مشترکہ فوجی مشقیں جو اتوار کے دن منعقد کی جانے والی تھی ملتوی کردی گئیں ۔ کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز تنقید جاری تھی ۔ وزیر دفاع امریکہ مارک ایس پر اور ان کے ہم منصب جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے بنکاک میں اس کا اعلان کیا ۔
