واشنگٹن۔ امریکہ نے ہندستان کے سفر کیلئے زمرہ 4 مقرر کی ہے، جسے سب سے خراب مانا جاتا ہے۔ اسی زمرے میں امریکہ نے جنگ زدہ شام، پاکستان، ایران، عراق اور یمن جیسے ملکوں کو رکھا ہوا ہے۔ہند۔ امریکہ دوستی بھلے ہی نئے باب قائم کر رہی ہو لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے ایک سخت قدم اٹھاتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہندوستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکہ نے اس ایڈوائزری کیلئے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے لیکن اس طرح کی ایڈوائزی صرف دہشت گردی، داخلی جنگ، منظم جرائم اور وبا ء جیسے وجوہات پر ہی دی جاتی ہے۔
براعظم افریقہ پولیو سے پاک
:ڈبلیو ایچ او
بماکو ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے براعظم افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق نائیجیریا سمیت تمام افریقی ممالک میں گزشتہ چار برسوں سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے ان ممالک کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ دنیا میں اب صرف پاکستان اور افغانستان ایسے ملک رہ گئے ہیں، جہاں پولیو کا ابھی تک خاتمہ نہیں کیا جا سکا۔