امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں: یواے ای ، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

   

واشنگٹن : 10جولائی ( ایجنسیز ) امریکہ نے ایران کے بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق ایران کے بینکنگ نیٹ ورک پر عائد مزید پابندیوں کے تحت متحدہ عرب امارات ، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کچھ کمپنیاں بلیک لسٹ کردی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بلیک لسٹ کی جانے والی کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرامز کی مالی و تیکنیکی معاونت کرنے کا الزام ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا تہران کو فائدہ دیا گیا ، ایران سیلین دین کرنے والوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔