امریکہ کی ایک بھی گولی چلے تو مشرق وسطیٰ جل اٹھے گا : ایران

,

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ /22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے امریکہ کو آج خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی جارحیت کے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کیلئے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ مسلح افواج جنرل اسٹاف کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے خبررساں ادارہ تسنیم سے بات چیت میں کہا کہ ایران کی سمت چلنے والی ایک بھی گولی امریکہ اور اس کے تمام حلیفوں کے مفادات کو آگ لگادے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ اس علاقہ میں آج کی صورتحال ایران کے حق میں سازگار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی دشمن امریکہ اور اس علاقہ میں اس کے حلیفوں یا ان کی فوج ایک گولی بھی چلانے کی غلطی کرتی ہے تو سارا علاقہ جل اٹھے گا ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ ایران پر حملے کیلئے امریکہ پوری طرح تیار اور چوکس ہوچکا تھا لیکن لمحہ آخر اپنے فیصلے سے دستبردار ہوگیا کیونکہ اس حد تک بڑی فوجی کارروائی تہران کی طرف سے محض ایک ڈرون (انسان بردار نہیں) کو مار گرانے کے اقدام پر جوابی کارروائی کے اعتبار سے متناسب نہیں سمجھا گیا۔