امریکہ کی بیک وقت حکومت ہند اور کسانوں کو تائید

   

زرعی شعبہ میں اصلاحات کا خیرمقدم۔ کسانوں کیلئے منڈیوں میں عظیم تر رسائی کی وکالت
واشنگٹن : پرامن احتجاجوں کو پھلتی پھولتی جمہوریت کا خاصہ تسلیم کرتے ہوئے امریکہ نے کہا ہیکہ وہ ایسے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جس سے ہندوستان کی منڈیوں کی افادیت میں بہتری پیدا ہو اور خانگی شعبہ کی جانب سے عظیم تر سرمایہ کاری ممکن ہوسکے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہندوستان میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا ہیکہ فریقوں کے درمیان کوئی بھی اختلافات بات چیت کے ذریعہ حل کرلینے چاہئے۔ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے اشارہ دیا کہ نیا بائیڈن نظم و نسق ہندوستانی حکومت کے زرعی شعبہ میں اصلاحات لانے اور خانگی سرمایہ کاری کو راغب کرنے نیز کسانوں کیلئے منڈیوں تک عظیم تر رسائی یقینی بنانے کے اقدام کا تائیدی ہے۔ ہم مانتے ہیکہ کوئی بھی پھلتی پھولتی جمہوریت میں پرامن احتجاج خصوصیت ہوتے ہیں اور نشاندہی کی کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے بھی یہی بیان دیا ہے۔ نئی دہلی میں وزارت امورخارجہ نے گذشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ نے زرعی شعبہ کیلئے اصلاح پسند قانون سازی منظور کی جس پر کسانوں کے بہتر معمولی گوشہ کو کچھ تحفظات ہیں اور اس لئے یہ قوانین معرض التواء ہیں جبکہ احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت منعقد کی گئی۔ دریں اثناء کئی امریکی قانون سازوں میں ہندوستان نے کسانوں کے احتجاج سے یگانگت کا اظہار کیا۔ کانگریس کی رکن ہیلی اسیٹونس نے کہا کہ انہیں مظاہروں پر تشویش ہے۔