امریکہ کی تائیوان کیلئے براہِ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری

   

واشنگٹن : امریکہ نے فارن ایڈ پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے براہِ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ تائیوان کو 80 ملین ڈالرز مالیت کا فوجی پیکیج دے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس اقدام سے امریکہ کے تائیوان ریلیشنز ایکٹ اور دیرینہ ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق آبنائے تائیوان میں امن و استحکام علاقائی و عالمی سلامتی اور خوش حالی کے لیے اہم ہے۔تائیوان کی وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی امداد علاقائی امن اور استحکام میں مددگار ثابت ہو گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے جولائی میں بھی تائیوان کے لیے 345 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی امداد منظور کی تھی۔