ایتھنز : یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیس نے کہا ہے کہ ترکی کے اقتصادی اور تجارتی شعبوں کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں ایک ‘‘پہلا قدم’’ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ دوسرے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ وسیع ہو گا۔یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی پر امریکی پابندیوں کے اثرات وقت کے ساتھ ساتھ واضح ہوجائیں گے۔ یہ ایک ‘‘مضبوط اور واضح پیغام’’ ہے۔ڈینڈیاس نے مزید کہا کہ ہم بحیرہ روم کے مشرقی خطے میں امریکا کی گہری توجہ کے منتظر ہیں کیونکہ اس سے بلا شبہ علاقائی امن اور استحکام میں مدد ملے گی‘‘ ۔