امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع ہیں جس کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت پر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں جس کا اعلان آج کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے، اس فہرست میں 20 روسی اداروں سمیت 12 روسی سرکاری اور خفیہ ایجنسی کے اہلکار شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت کے خلاف 10 روسی حکام کو بھی امریکا سے بے دخل کردیا جائے گا جن میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات روسی سفارت کار بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام پابندیوں سے متعلق یورپین اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔