امریکہ کی جانب سے ہائپر سونک میزائل تجربے کو چھپانے کا انکشاف

   

واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے ہائپر سونک میزائل تجربے کو چھپانے کا انکشاف ہوا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکہ نے مارچ میں ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، لیکن اس نے روس کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور صدر جو بائیڈن کے دورہ یورپ کی وجہ سے 2ہفتوں تک اس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا۔