امریکہ کی جمہوریت کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت

   

اسلام آباد : پاکستان کی طرف سے امریکی صدر بائیڈن کی جمہوریت کانفرنس میں عدم شرکت کے فیصلے کو پاکستان میں کئی حلقوں نے سراہا ہے تاہم کچھ ناقدین کا خیال ہیکہ یہ فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہے اور اس کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہیکہ امریکی صدر بائیڈن نے انتخابات سے پہلے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے، تو جمہوریت کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس کانفرنس میں سو سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں لیکن اس میں روس اور چین سمیت کئی ممالک کو دعوت نہیں دی گئی۔ دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کی طرف سے اس دعوت نامے کا شکریہ بھی ادا کیا۔