میکسیکوسٹی: امریکہ کی میکسیکو سے منسلک جنوبی سرحد پر پکڑے جانے والے تارکین افراد کی تعداد رواں برس جولائی میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تقریباً 2 لاکھ 13ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرحدی پولیس کے مطابق گزشتہ برس جولائی کے مقابلے میں یہ ایک لاکھ 72ہزار زیادہ غیر قانونی تارکین وطن بنتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد کو امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔