دمشق7نومبر (یو این آئی) امریکہ نے دمشق ایئربیس پر فوجی موجودگی کی تیاری کرلی، شام کے ساتھ اسٹریٹیجک ری الائنمنٹ کا اشارہ بھی دے دیا گیا۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ امریکہ شام اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کیلئے ایئربیس استعمال کریگا، امریکہ نے شام کیساتھ اسٹریٹیجک ری الائنمنٹ کا اشارہ دے دیا، ایئربیس جنوبی شام کے اس علاقے کے قریب ہے جو ممکنہ ڈی ملیٹرائزڈ زون بنے گا۔ زون شام اسرائیل عدم جارحیت معاہدے کا حصہ ہوگا، امریکہ مذاکرات کرارہا ہے ، پیر کو ٹرمپ اور شامی صدر احمدالشرع کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے ۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ پنٹگان حکام نے ایئربیس کا دورہ کرلیا، رن وے فوری استعمال کیلئے تیار ہے ، ایئربیس لاجسٹکس، نگرانی، ری فیولنگ اور انسانی امداد کیلئے استعمال ہوگا۔ امریکہ پہلے ہی شمال مشرقی شام میں داعش مخالف مشن کے تحت موجود ہے ، امریکی و شامی حکام نے کہا کہ شام جلد داعش مخالف عالمی اتحاد میں شامل ہونے جارہا ہے ۔