امریکہ کی سابق حسینہ اور ٹی وی میزبان کی خودکشی

   

واشنگٹن : امریکہ کی سابق حسینہ 30 سالہ چیسلی کرسٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق چیسلی کرسٹ نے نیویارک کے پرتعیش علاقے منہٹن کی 60 منزلہ بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگائی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔چیسلی کرسٹ کے اہل خانہ اور پولیس نے سابق حسینہ کی جانب سے عمارت سے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نعش کی تصدیق 31 جنوری کی صبح 7 بجے کی گئی۔سابق حسینہ نے رات دیر گئے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے عمارت سے چھلانگ لگائی، جس وقت انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، اس وقت وہ اپنے فلیٹ میں تنہا تھیں۔چیلسی کرسٹ 2019 میں امریکہ کی خوبصورت ترین دوشیزہ قرار پائی تھیں، اس سے قبل وہ ریاست کیرولینا کی خوبصورت ترین لڑکی بنی تھیں۔چیلسی کرسٹ ان چند سیاہ فام دوشیزاؤں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے خوبصورتی کا مقابلہ اپنے نام کیا۔