نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کورونا وبا کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی ویکسی نیشن منصوبے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکہ سے اس منصوبے کی قیادت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے وڈیو کانرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پیرس ماحولیاتی معاہدے میں واپسی دنیا بھر کے لیے اْمید افزا بات ہے۔ ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت میں امریکی شمولیت بھی عالمی وبا کے خلاف اہم سطح کے تعاون کا مظہر ہے۔
