واشنگٹن : امریکہ نے عراق میں متحارب سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے تاکہ صورتحال پر امن رہے اور سیاسی اختلافات تشدد کی شکل اختیار نہ کر جائیں اور موجودہ کشیدگی مزید عدم استحکام میں تبدیل نہ ہو جائے۔اس امر کی اپیل کرتے ہوئے امریکہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بغداد میں پیر کے روزامریکی سفارت خانہ خالی کر دیا گیا ہے۔امریکہ کی طرف سے عراقی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیے جانے کی اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا اور اس پھربغداد میں احتجاج و فساد کی صورت پیدا ہونے لگی۔یہ تصادم ایران کے حمایت یافتہ سیاسی کارکنوں اور شعیہ رہنما مقتد الصدر کے حامیوں کے درمیان شروع ہوا۔ اس تصادم کی اطلاعات کے ساتھ ہی فوری طور پر ایسی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہونے لگیں جن میں دکھایا گیا تھا کہ سفارت کار بغداد کے گرین زون سے نکل کر دور محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں۔