امریکہ کی عمارت میں آتشزدگی ، حیدرآبادی لڑکی کی موت

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : امریکہ کے شہر البانی میں ایک دو منزلہ عمارت میں جمعہ کی رات آگ لگنے کی وجہ سے شہر حیدرآباد کی ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہجا ریڈی ادومالا 24 سالہ ساکن جیڈی میٹلہ اپل نے امریکہ میں ایک سال قبل البانی یونیورسٹی سے سائبر سیکوریٹی میں ماسٹرز مکمل کرنے کے بعد وہ البانی میں ملازمہ تھی ۔ جمعہ کی رات وہ اپنے کام سے واپس آکر اپنے کمرے میں سو گئی تھی اور آگ اچانک بھڑک اٹھی اور پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹیرز مقام پر پہنچ گئے اور شہجا ریڈی اور ایک شخص کے ساتھ عمارت میں موجود ایک کتے کو بچالیا اور انہیں دواخانہ منتقل کردیا ۔ دواخانہ میں دوران علاج شہجاریڈی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ شہجا ریڈی کا آبائی مقام جنگاؤں گڈور ہے ۔ اس کے والد جیاکر ریڈی ایک سافٹ ویر پروفیشنل ہیں اور اس کی والدہ ماریہ شلیجہ حیدرآباد میں ٹیچر ہیں ۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ رات کی شفٹ ختم کرنے کے بعد وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ اچانک آگ لگنے کے حادثے میں جھلس گئی جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ شہجاریڈی کے اہل خانہ نے بتایا کہ تلگو اسوشی ایشن آف نارتھ امریکہ اور امریکہ میں موجود اس کے رشتہ دار شہجا کی لاش کو حیدرآباد لانے کی کوشش کررہی ہے ۔۔ ش