نیویارک : امریکہ نے قازقستان میں “امن و امان” اور “آئینی اداروں کے احترام” کی اپیل کی ہے۔امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ بائڈن انتظامیہ قازقستان کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔پرائس نے کہا ہے کہ ہم پْر تشدد کاروائیوں اور سرکاری اموال کو نقصان پہنچائے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکام کو بھی اور مظاہرین کو بھی پْر سکون ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم قزاقستان کی پوری عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئینی اداروں ، انسانی حقوق اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کا احترام کریں اور ان کی حفاظت کریں۔ علاوہ ازیں تمام فریقین سے ہماری اپیل ہے کہ ہنگامی حالات کا پْر امن حل تلاش کیا جائے”۔اقوام متحدہ نے بھی، قازقستان میں جاری مظاہروں اور ملک میں اعلان کئے گئے ہنگامی حالات کے مقابل، اعتدال، تشدد سے پرہیز اور ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ سیکٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم قازقستان کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ملک میں تمام فریقین سے اعتدال کی، تشدد سے پرہیز اور ڈائیلاگ کی اپیل کرتے ہیں۔