امریکہ کی ورلڈ بینک کے صدر کے بیان کی مذمت

   

واشنگٹن : امریکہ نے ورلڈ بینک کے صدر کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان کی مذمت کردی۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے صدر کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔عالمی بینک کے صدر نے پبلک ایونٹ میں گلوبل وارمنگ کو انسانی اعمال کا نتیجہ ماننے سے انکار کیا تھارپورٹس کے مطابق ماہرین کا بھی اتفاق ہے کہ گلوبل وارمنگ انسانی عمل کی وجہ سے ہے۔