میدک، 7/ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی پی ایم کی جانب سے امریکہ کی وینزویلا VENEZUELA پر جارحانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ میدک میں مقامی پوسٹ آفس کے روبرو سی پی ایم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم ضلع سیکریٹری کداری نرسمّاں نے کہا کہ امریکہ کی جنگی جنون پر مبنی پالیسیاں عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تیل کمپنیوں کے دباؤ اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے امریکہ ایک خود مختار ملک وینزویلا پر امکانی اور غیر انسانی حملے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے منتخب وینزویلا کے صدر نکولس مدورو اور ان کی اہلیہ کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے جانا ناقابل قبول ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ نرسمّا نے سوال اٹھایا کہ کسی خود مختار ملک کے صدر اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرنے اور سزا دینے کا اختیار امریکہ کو کس نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت ہند حق اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہو۔اس احتجاجی مظاہرہ میں سی پی ایم ضلع سیکریٹریٹ کے اراکین کے۔ ملیشم، ضلع کمیٹی اراکین سنتوش، اجے، قائدین اشوک، گنیش، چنٹو، مراری، نرسملو، بکشا پتی، کرشنا، وینو و دیگر نے شرکت کی۔
