امریکہ کی وینزویلا کے فوجیوں پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکا نے وینزویلا میں بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے سابق فوجی رافیل آکوستا آراویلو کے قتل کے الزام میں 4 فوجیوں پر پابندی لگا دی۔ امریکی حکام نے الزام عائد کیا کہ سابق فوجی دوران حراست تشدد سے ہلاک ہوا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق وینزویلا کی خفیہ ایجنسی کے 4 اہل کاروں پر آرا ویلو کو ہلاک کرنے کا شبہہ ہے۔

چینی گیس پلانٹ میں دھماکے سے 12 ہلاک
بیجنگ/21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )چین میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔ ہنان صوبے کے شہر سن مینسیا میں پیش آنے والے حادثے کے بعد 5افراد تاحال لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 5کی حالت نازک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔