واشنگٹن ،16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس کو کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے وہ اس کی مدد کرے گا ۔ مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ ایک میٹنگ میں کہا‘‘ مجھے لگتا ہے کہ روس کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے ۔وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔ ہم ان کی مدد کرنے جا رہے ہیں’’ ۔