امریکہ کی وینیزوئیلا کے نومنتخب نائب سفیرکومنظوری

   

واشنگٹن۔ 28جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے وینیزوئیلا کے خوداعلان کردہ عبوری صدر جوان گوائدو کے ذریعہ مقرر کئے گئے کارلوز الفریڈو ویچییو کو امریکہ میں وینیزوئیلا کا نائب سفیر منظورکرلیا ہے ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے پیر کو جاری بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ،‘‘امریکہ نے وینیزوئیلا کے عبوری صدر جوان گوائدو کے ذریعہ مقرر کارلوز الفریڈو ویچیو کو امریکہ میں وینیزوئیلا حکومت کا نائب سفیر منظور کرلیاہے ۔مسٹر ویچیو امریکہ میں وینیزوئیلا کے سفارتی امور کے انچارج ہوں گے ۔