واشنگٹن ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اس وقت روس اور چین کے ساتھ اسلحہ کنٹرول جیسے معاہدہ پر بات چیت کر رہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بات بتائی ۔ وائیٹ ہاؤس کے جنوبی سبزہ زار پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم اسلحہ پر کنٹرول کے خواہاں ہیں جس کیلئے ہم نہ صرف چین بلکہ روس کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ دونوں ہی ممالک بھی اس بات چیت میں دلچسپی لیں گے کیونکہ بات چیت نیوکلیئر اسلحہ سے متعلق ہے لیکن فی الحال ہم روس ، چین یا پھر کسی بھی دیگر ممالک کے ساتھ اسلحہ کنٹرول جیسے معاہدہ پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک روسی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بات کہی ، البتہ انہوںنے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ تخفیف اسلحہ کے نئے حکمت عملی معاہدہ کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔