واشنگٹن : سابق امریکی انٹیلی جنس افسر سکاٹ رائٹر نے کہا کہ امریکہ نے یمن کے حوثی گروپ ‘‘انصار اللہ’’ کے خلاف اعلان جنگ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔سابق امریکی انٹیلی جنس افسر نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج صبح یہ خبر سن کر حیران ہوا کہ میرا ملک، ریاستہائے متحدہ امریکہ، یمن کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک سپر پاور ملک جو فوج پر سالانہ تقریباً ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرتا ہے اور وہ ایک ایسے ملک سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے جس کی 70 فیصد آبادی غریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کی وجہ یمن میں حوثیوں کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کے خلاف نسل کشی بند کرے اور ہمارا انتخاب اسرائیل پر جنگ بندی پر راضی ہونے یا حوثیوں کے ساتھ جنگ کے درمیان تھا اور ہم نے جنگ کا انتخاب کیا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ معاملہ امریکہ یا اسرائیل کے لیے اچھا قدم نہیں ہوگا۔امریکی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ پینٹاگون بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے جواب میں یمن میں انصار اللہ تحریک (حوثیوں) سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے امکانات کا مطالعہ کر رہا ہے۔