امریکہ کے آئرن ڈوم منصوبہ کی قیادت مسلم افسر کے حوالے

   

مشرق وسطی میں خدمات انجام دینے والے امریکی ایئر فورس کے بریگیڈئیر جنرل شریفل ایم خان کو پنٹگان کے “گولڈن ڈوم” منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، جسے امریکہ کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کی تیاری اور تنصیب کے لیے بنایا گیا ہے۔چند دن پہلے ہی شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلہ دیشی نژاد افسر کے طور پر اس اہم ذمہ داری پر فائز ہوئے ہیں۔ وہ صنعتوں، یونیورسٹیوں، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ “گولڈن ڈوم” منصوبہ کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔