اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے امریکہ کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دوبارہ جڑ جانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس سلسلہ میں امریکہ سے خواہش کی ہیکہ وہ کونسل کی اہم ذمہ داریوں اور کاموں کے نمٹانے امریکہ کی انتہائی اہم رائے کا منتظر رہے گا۔ یاد رہیکہ انسانی حقوق کونسل دنیا کا ایک ایسا فورم ہے جہاں سے ہر نوعیت کے انسانی حقوق چیلنجز کا نہ صرف سامنا کیا جاتا ہے بلکہ ان سے نمٹنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔ کونسل کا میکانزم اور اس کا خصوصی طریقہ کار عمل اور جوابدہی کو یقینی بناتا ہے۔