امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات عملہ کورونا کا شکار

   

واشنگٹن۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ روزانہ ہزاروں اموات اور نئے کورونا کیسز کا رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے ۔ تازہ واقعہ میں امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔