نیویارک: امریکی ریاست ساتھ کیرولینا میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ ایک مکان کے اندر پیش آیا، چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچواں شخص ہاسپٹل جا کر دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تمام افراد کو ایک ہی مکان میں قتل کیا گیا تاہم مکان کے اندر نعشیں مختلف مقامات پر موجود تھیں، ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔