امریکہ کے بعد برطانیہ بھی افغانستان سے انخلا کیلئے تیار

   

Ferty9 Clinic

لندن : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سے فوجی انخلاپرامریکہ کی پیروی کی تیاری کر لی ہے اور کہا ہے کہ مستحکم افغانستان کیلئے امریکہ ،ناٹو،شراکت داروں کیساتھ کام کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے برطانیہ بھی اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا اور برطانوی حکومت نے ان خبروں کی تردید نہیں کی۔واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان سے11 ستمبر تک افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن فوجوں کے انخلا سے متعلق چہارشنبہ کو اہم اعلان کریں گے۔ معاہدے کے تحت فوجوں کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سے نکلنا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔