واشنگٹن : امریکی ایئر فورس کے نیوکلیر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل اسٹیلتھ بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ نے اپنی پہلی اڑان بھر لی۔ بی 21 بمبار طیارہ نے جمعہ کی صبح کیلی فورنیا میں ایئرفورس کے 42 ویں پلانٹ سے پہلی مرتبہ باہر نکل کر اڑان بھری۔ بمبار طیارہ کی لاگت 2010 میں 550 ملین امریکی ڈالر تھی تاہم آج اس کی لاگت تقریباً 750 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی ایئر فورس ایسے 100 طیارے خرید کر انہیں اپنی بی 1 اور بی 2 بمبار فلیٹ سے تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔