امریکہ کے تقریباً 70 فیصد مسلمانوں نے جوبائیڈن کو ووٹ دیا

,

   

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں تقریباً 70 فیصد امریکی مسلمانوں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ووٹ دیا ہے جبکہ 17 فیصد مسلمانوں نے صدر ڈونالڈٹرمپ کو ووٹ دیا۔ امریکن اسلامک ریلیشن قونصل کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق امریکہ کے ان انتخابات میں تقریباً ایک ملین مسلم رائے دہندوں نے اپنے حق ووٹ سے استفادہ کیا ہے۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ توڑنے والی ووٹنگ ہے۔ مسلمانوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ 844 رجسٹرڈ مسلم رائے دہندوں کے مکانوں کا سروے کیا گیا جن میں 84 فیصد نے کہا کہ انہوں نے اپنے حق ووٹ سے استفادہ کیا ہے۔