امریکہ کے جرنل فوڈ کیمسٹری اینڈ فوٹو بائیولوجی میں امریکن فرینڈس آف تل ابیب کا ادعا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ ایل ای ڈی لائٹس سے نکلنے والی الٹرا وائیلیٹ شعائیں کورونا وائرس کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں اور اس کے ذریعہ کسی بھی جگہ سے کورونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ امریکہ سے شائع ہونے والے ایک جرنل فوٹو کیمسٹری ‘ اینڈ فوٹو بائیولوجی میں جو رپورٹ شائع ہوئی ہے اس کے مطابق امریکن فرینڈس آف تل ابیب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ الٹرا وائیلیٹ شعائوں کے ذریعہ کورونا وائرس جیسے وائرس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور اس طرح کے کئی وائرس ایل ای ڈی لائٹس سے نکلنے والی شعاؤں سے ختم ہوجاتے ہیں ۔ فی الحال دنیا بھر میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہاہے کہ کس طرح سے کوروناوائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ۔ اس تحقیق کے دوران منظر عام پر آنے والی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہناہے کہ اب ائیر کنڈیشن اورپانی میںکے علاوہ دیگر استعمال کے اشیاء میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب عمل میں لائے جانے کے امکانات میں اضافہ ہونے لگا ہے کیونکہ اس بات کی توثیق ہوچکی ہے کہ الٹرا وائیلیٹ شعاؤوں کے ذریعہ کورونا وائرس جیسے بیکٹیریا کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔