نیویارک : امریکہ میں گرم اور خشک موسم کی وجہ سے کئی علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ امریکہ کے جنوب مغرب میں واقع ریاست نیو میکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ آج تک 1380 مربع کلومیٹر تک پھیل چکی ہے۔یو ایس فاریسٹ سروس کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی سے لگائی گئی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا اور آگ کے شعلوں کو بجھانے کے لیے کافی مقدار میں پانی دستیاب نہ ہوسکا۔نیو میکسیکو میں لگنے والی آگ میں جہاں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا وہیں سینکڑوں مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔