واشنگٹن / برسلز : امریکہ 400 کے لگ بھگ فوجیوں اور 10 سے زائد جنگی طیاروں کو مشرقی یورپ کی طرف منتقل کر رہا ہے۔امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ناروے میں فوجی مشقوں میں شامل 200 فوجیوں پر مشتمل ایک بحری پیادہ ائیر کنٹرول یونٹ کو لتھوانیا بھیج دیا گیا ہے۔ جنوبی کیرولینا کی بوفورٹ بیس سے بحری پیادوں سے منسلک 10 عدد F/A-18 سْپر ہورنٹ طیارے اور چند بحری پیادہ C-130 طیارے مشرقی یورپ کی طرف منتقل کر دئیے جائیں گے۔کربی نے کہا ہے کہ طیاروں کی منتقلی کی جگہ کے بارے میں حتمی معلومات نہیں دے سکتا لیکن یہ طے ہے کہ منتقلی اسی طرف کی جائے گی اور یہ منتقلی بھی 200 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی۔روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے اطراف میں حملوں میں کمی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ روس نے کیف کے اطراف سے ایک چھوٹی سی یونٹ پیچھے ہٹائی ہے اسے حقیقی پس قدمی نہیں کیا جا سکتا۔