امریکہ کے سابق صدر 95 سالہ جمی کارٹر گھر میں گرنے کے بعد شریک دواخانہ

,

   

٭ امریکہ کے سابق صدر 95 سالہ جمی کارٹر کو پیر کے روز اپنے گھر میں گرجانے کے بعد کولہے میں معمولی فریکچر کے سبب دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ کارٹر سنٹر نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور جلد گھر واپسی کے منتظر ہیں۔ گھر میں گرجانے کے بعد ان کے چہرہ پر زخم آئے تھے اور انہیں ٹانکے بھی دیئے گئے تھے۔ جم کارٹر کے خاندانی ذرائع نے کہا کہ وہ دواخانہ میں ہشاش بشاش ہیں اور جتنا جلد ممکن ہوسکے اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں۔