امریکہ کے ساتھ بات چیت پر کوئی رضامندی نہیں ہوئی: لارئوف

   

واشنگٹن، 11 دسمبر (اسپوتنک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور اسٹریٹجک استحکام سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت بحال کرنے کو لے کر رضامندی نہیں بن سکی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے منگل کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس ضمن میں بات چیت کی لیکن کسی بھی معاملہ پر کوئی عام رائے نہیں قائم نہیں ہوسکی۔مسٹر لاؤروف نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ کچھ ایشوز کے لئے بات چیت، اس کے مسودہ اور پلیٹ فارم کو بحال کرنے کے لئے ہم کیا اور کب لاگو کریں گے ،مذاکرات کے دوران اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کی تاریخوں کو لے کر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔البتہ یہ کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ نے لاروف کو انتباہ دیا ہے کہ روس 2020ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ہے۔ مسٹر لاؤروف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کچھ وقت میں وہ بات چیت کے مسودہ کو پیش کریں گے ۔