امریکہ کے ساتھ بات چیت کا کوئی امکان نہیں:ایران

   

Ferty9 Clinic

تہران ،31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سینئر مذہبی رہنما آیت اللہ احمد خاتمی نے جمعہ کو کہا کہ اپنا وعدہ توڑنے والوں کے ساتھ ایران بات چیت نہیں کرے گا۔مسٹر خاتمی نے گزشتہ سال امریکہ کے 2015 جوہری معاہدہ سے باہر نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا وعدہ توڑنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ‘پاگل’ نہیں ہے ۔