پشاور ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے افغان طالبان کے ایک سینئر ممبر کو یہاں گرفتار کرلیا جو اس عسکری گروپ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کی میز پر آئے۔ آج ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حافظ محب اﷲ جو 2001 ء تک طالبان حکمرانی والے افغانستان میں وزیر مذہبی اُمور رہے ، اُن کو پشاور میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکہ نے پاکستان سے بار بار اپیل کی ہے کہ اپنی سرزمین پر طالبان کے لئے محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کردے ۔ پاکستان تردید کرتا آیا ہے کہ افغانستان کے عسکری گروپوں کی وہ تائید نہیں کررہا ہے ۔