انقرہ : امریکہ اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات میں حسب معمول بہتری آئے گی ۔ امریکہ میں نئے نظم و نسق کا جائزہ لینے کے بعد کے تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے ۔ نائب صدر ترکی فواد اوکیتے نے کہا کہ جوبائیڈن کو 2020 ء صدارتی انتخاب میں کامیابی ملی ہے ۔ کسی ملک میں ہونے والے انتخابات معمول کے مطابق ہوتے ہیں ۔ اقتدار میں تبدیلی سے ہمارے لئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ ترکی کے اپنے مفادات ہیں اور اس کی اپنی ڈپلومیسی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے نئے صدر کے ساتھ ترکی کے تعلقات حسب سابق برقرار رہیں گے ۔