امریکہ کے ساتھ مضبوط اتحاد جاری رہے گا : اردغان

   

انقرہ : امریکی صدر منتخب جوبائیڈن کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعاون و اتحاد برقرار رہے گا اور عالمی امن میں اپنا رول ادا کرے گا۔ انہوں نے نئے امریکی نظم و نسق کے ساتھ مل جل کر کام کرنے ترکی کے عزم کا اظہار کیا۔