امریکہ کے سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

   

کیلی فورنیا22مئی (یو این آئی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ آدھی رات کو جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔سان ڈیاگو پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ میڈیا نے سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا بہت بڑا ملبہ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ چیف فائر ڈپارٹمنٹ ڈین ایڈی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے ، ہمارا بنیادی مقصد ان تمام گھروں کو تلاش کرنا اور سب کو ابھی باہر نکالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طیارہ مرفی کینین محلے میں متعدد گھروں سے براہ راست ٹکرایا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں۔