امریکہ کے سیاحتی مقام پر دو ہندوستانی طلباء غرقاب

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی طلباء جو ’’طلباء کے تبادلہ‘‘ پروگرام کے تحت امریکہ گئے تھے تاہم بدقسمتی سے اوکلاہوما کے ایک مقبول سیاحتی مرکز پر دونوں تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے۔ کے فور۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں طلباء یونیورسٹی آف ٹیکساس، ارلنگٹن میں بین الاقوامی طلباء کی حیثیت رکھتے تھے۔ منگل کے روز اوکلاہوما کے ٹرنر فالز (آبشار) میں غرقاب ہوگئے۔ ان کی شناخت 23 سالہ اجے کمار کویالامڈی اور 22 سالہ تیجا کوشک وولیٹی کی حیثیت سے کی گئی۔ دی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اسٹیٹ میڈیکل اکزامنر کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔