شکاگو، 25 اگست (ژنہوا ) امریکہ میں مسوری کے سینٹ لوئیس علاقے میں ہفتے کی رات کو ایک اسکول میں فائرنگ سے ایک آٹھ سالہ بچی کی ہلاک ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ابھی بھی فائرنگ کے ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق مہلوک بچی اور دو دیگر طلباء اور ایک خاتون کو سولڈن ہائی اسکول کے نزدیک گولی ماری گئی ۔ وہ سبھی ایک فٹ بال ایونٹ میں شامل ہوئے تھے ۔ فائرنگ کے دوران اسکول سے ہجو م ہٹانے کے لئے پولیس افسر پہلے ہی جائے وقوعہ کے نزدیک موجود تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران مہلوک بچی اپنے افراد خانہ کے ساتھ تھی ۔ تاہم فائرنگ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق سینٹ لوئیس علاقے میں اپریل ماہ سے اب تک 12 بچوں کی فائرنگ سے مو ت ہو گئی ہے ۔