امریکہ کے شہر بوسٹن اور حیدرآباد میں کافی مماثلتیں : گورنر چارلی بیکر

   

فارما ۔ لائف سائنس ۔ آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع : کے ٹی آر
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) امریکہ کے شہر بوسٹن نے شہر حیدرآباد کے ساتھ مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ بوسٹن میں طبی شعبہ پر منعقدہ گلوبل انوویشن 2022 کے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ماساچوسٹس کے گورنر چارلی بیکر نے ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کو اس کا تیقن دلایا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حیدرآباد اور بوسٹن کے درمیان بہت سی مماثلتیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ خاص طور پر فارما ۔ لائف سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں بہت سی کمپنیاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ دونوں شہروں کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور لائف سائنس فارما کمپنیوں کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے پروگرامس کرنے کی ضرورت ہے جس سے ان شعبوں میں کافی نئی تحقیق اور ایجادات کے امکانات ہیں۔ چارلی بیکر نے کہاکہ بوسٹن میں ہیلت ریکارڈ کو ڈیجٹلائزیشن کیا جارہا ہے جس سے یہاں کے شہریوں کو بہت سارے فائدے حاصل ہوں گے۔ بالخصوص کورونا بحران کے دوران ڈیجٹل ہیلت ریکارڈس کی وجہ سے ان کا تیزی سے علاج کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہاکہ دونوں شہروں کے درمیان شعور بیداری کے لئے کئے جانے والے پروگرامس سے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔ بائیو لائف سائنس کے شعبہ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں حیدرآباد میں موجود مواقع پر روشنی ڈالی اور حیدرآباد میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آنے کی کے ٹی آر نے اپیل کی۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے کہاکہ ریاستی تلنگانہ میں پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر دو اضلاع کا انتخاب کرتے ہوئے ہیلت ریکارڈ کا ڈیجٹلائزیشن کیا جارہا ہے۔ ن