امریکہ کے طیارے جنگ بندی کے دوران خدمات انجام دیں گے

   

واشنگٹن: امریکہ کے تین جنگی طیارے مصر پہنچیں گے ۔ تینوں طیارے منگل کے روز سے اہم امدادی سامان لیکر مصر سے غزہ جائیں گے ۔ سینئیر فوجی حکام کے اعلان کے مطابق امریکی طیارے یہ خدمات اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوران انجام دیں گے ۔ریلیف کی سرگرمیوں کے سلسلے میں یہ طیارے غزہ کے شہریوں کیلئے خوراک ، ادویات و طبی سامان اور موسم سرما کی ضرورت کی اشیاء لے کر جائیں گے۔ میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے یہ آپریشن صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے ایک دن بعد شروع کی ہیں کہ وہ جنگ بندی میں توسیع کو غزہ میں زیادہ سامان کی ترسیل کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ نیز بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کو مزید وسعت دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔