واشنگٹن : امریکہ کے ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ اسٹیفن ای بیگن ہندوستان اور بنگلہ دیش کا 12 تا 16 اکٹوبر دورہ کررہے ہیں۔ 12 تا 14 اکٹوبر وہ نئی دہلی میں ہوں گے جہاں سینئر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور انڈیا ۔ یو ایس فورم میں کلیدی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ مائیک پامپیو کی 6 اکٹوبر کو وزیر اُمور خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ میٹنگ کے معاملہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈپٹی سکریٹری دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ماحول کو سازگار بنائیں گے۔ 14 تا 16 اکٹوبر نائب وزیر خارجہ اسٹیفن ڈھاکہ کے دورہ پر ہوں گے جہاں وہ امریکہ ۔ بنگلہ دیش شراکت داری کی مضبوطی کیلئے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
