نیویارک۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام)جمناسٹک کی عالمی چمپئن شپ میں امریکہ کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والا جمناسٹ کرٹ تھامس برین ہیمرج کے باعث چل بسا ، وہ پچھلے ماہ اس کا شکار ہوا تھا، ان کی عمر64 برس تھی1976 میں مونٹریال اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد تھامس نے فرانس میں 1978 میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے فلور ایکسر سائز ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے امریکی جمناسٹ تھے۔